Extrajudicial Killings | ماورائے عدالت قتل

in voilk •  4 days ago

    image1.jpg

    Photo by Joseph Anson on Unsplash


    The topic I am about to write a blog on is highly sensitive, and for any Pakistani living in Pakistan, even commenting on it can be fraught with danger. However, I believe it is essential to bring such topics into discussion so that at least the people with a sense of understanding are not influenced by the mentality that causes common people to violate religion, law, and ethical values. Today, I intend to present some thoughts on the subject of religious extremism. In reality, this extremism is not rooted in religion, nor does religion endorse it. Instead, those who consider themselves the guardians of religion have adopted this self-created extremism.


    یہ ٹاپک جس پر میں بلاگ لکھنے جا رہا ہوں. انتہائی حساس ہے اور بالخصوص پاکستان میں رہنے والے کسی پاکستانی کے لیے اس پر تبصرہ کرنا بھی خطرہ سے خالی نہیں رہتا. لیکن میں ضروری سمجھتا ہوں کہ ایسے موضوعات کو زیر بحث لایا جائے تاکہ کم از کم عقل و شعور رکھنے والا طبقہ ان اثرات کا شکار نہ ہو، جس کا شکار ہو کر عام عوام دین، مذہب، قانون اور اخلاقی اقدار پامال کرتے پھر رہے ہیں. آج میں مذہبی شدت پسندی کے موضوع پر چند معروضات پیش کرنے جا رہا ہوں. دراصل یہ شدت پسندی مذہب سے وابستہ نہیں، نہ ہی مذہب اس کی تعلیم دیتا ہے، بلکہ خود کو مذہب کا ٹھیکیدار سمجھنے والوں نے خود ساختہ اس شدت پسندی کو اختیار کر رکھا ہے.


    Some Incidents:

    As an introduction, I will present a few incidents that occurred in Pakistan, or rather, it would be more appropriate to call them tragedies. Just a few days ago, a man in Quetta was accused of blasphemy. The allegation was that he had disrespected the Prophet Muhammad (SAW). He was arrested, but before the accusation could be proven or he could be brought to court, a so-called police officer killed him in jail. People hailed the officer as a true lover of the Prophet and many other things. It's possible that the man's crime would have been proven, and that Pakistani courts might not have punished him, leading the police officer to take the law into his own hands. But it was equally possible that, had the case gone to court, it would have been revealed that the man was mentally unstable or that he hadn't committed blasphemy at all. Killing the accused before the trial or decision was not a wise move, but rather an act of extremism. A similar incident occurred last year with a Sri Lankan manager. He prohibited the posting of stickers in his factory. Despite this, some individuals pasted stickers on the factory walls during their specific religious days. When the manager saw this, he tore them down, not realizing what was written on them in Urdu language. How could he have known that, despite his ignorance, fanatical individuals would kill him? And that’s exactly what happened. The so-called Muslims found peace by executing this unaware Sri Lankan man. A similar case took place just this week in Umarkot, where a man named Dr. Shahnawaz had his Facebook account hacked. Some blasphemous posts were made from his account, and the poor man kept explaining that the account was not under his control and that he could never even imagine disrespecting the Prophet Muhammad (SAW). But who was willing to listen in this fanatical society? So, he too was burned to ashes.


    چند واقعات:

    بطور تمہید میں آپ کے سامنے پاکستان میں ہونے والے چند واقعات پیش کرتا ہوں، بلکہ اگر انہیں حادثات یا سانحات کہا جائے تو زیادہ بہتر ہوگا. ابھی چند روز قبل کوئٹہ کے ایک شخص پر توہین رسالت کا مقدمہ درج ہوا. اس پر الزام یہ عائد ہوا کہ اس نے مسلمانوں کے نبی حضرت محمد صلّی اللّٰہ علیہ و سلّم کی گستاخی کی ہے. اسے گرفتار کیا گیا. مگر یہ الزام ثابت ہونے اور عدالت میں پیشی سے قبل ہی ایک نام نہاد پولیس کے سپاہی نے اسے جیل میں قتل کر دیا. لوگوں نے اسے سچا عاشق رسول اور نہ جانے کیا کچھ بنا دیا. ممکن ہے کہ اس کا جرم ثابت ہو جاتا اور پھر پاکستانی عدالتیں اس کو سزا نہ دلوا پاتیں جس کی بنیاد پر ایک پولیس اہلکار نے قانون ہاتھ میں لے لیا، لیکن یہ بھی تو ممکن ہو سکتا تھا کہ جب معاملہ عدالت میں جاتا تو معلوم ہوتا کہ اس شخص کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے. یا اس نے گستاخی کی ہی نہیں تھی. فیصلہ ہونے اور کیس چلنے سے پہلے پی ملزم کو مار دینا کوئی دانشمندانہ فیصلہ نہیں بلکہ شدت پسندی کا نتیجہ تھا. اس سے قبل گزشتہ سال غالباً ایک سری لنکن مینیجر کا مسئلہ پیش آیا تھا. اس نے اپنی فیکٹری میں سٹیکرز لگانے کو منع قرار دیا. اس کے باوجود ایک طبقہ کے لوگوں نے اپنے مخصوص ایام میں چند سٹیکرز فیکٹری کی دیواروں پر چسپاں کر دیے. جب مینیجر نے یہ دیکھا تو اس نے ان سٹیکرز کو پھاڑ دیا. وہ نہیں جانتا تھا کہ اس پر اردو زبان میں کیا لکھا ہے. اسے کہاں معلوم تھا کہ اس کی ناواقفیت کے باوجود جنونی قسم کے لوگ اسے جان سے مار ڈالیں گے. چنانچہ یہی ہوا. نام نہاد مسلمانوں نے اس سری لنکن ناواقف شخص کو انجام تک پہنچا کر سکون کا سانس لیا. اسی سلسلے کی کڑی اسی ہفتے واقع ہونے والا عمر کوٹ کا ایک واقعہ ہے. جس میں ڈاکٹر شاہنواز نامی ایک آدمی کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک ہو گیا. اس کے اکاؤنٹ سے کچھ گستاخانہ پوسٹس کی گئیں. وہ بے چارہ وضاحتیں دیتا رہا کہ اکاؤنٹ میرے استعمال میں نہیں ہے. میں تو تصور بھی نہیں کر سکتا کہ رسول اللہ صلّی اللّٰہ علیہ و سلّم کی شان میں گستاخی کروں. لیکن جنونی معاشرہ نے کہاں سننی تھی؟ سو اسے بھی جلا کر راکھ کر دیا گیا.


    Religious Extremism:

    This religious extremism is neither endorsed by religion nor by the law. Just as Pakistani law does not allow any citizen to take the law into their own hands and deliver their own justice, Islam also does not permit an ordinary person to decide who is guilty of blasphemy, who deserves death, and who should be punished. If everyone were granted this authority, the result would be that one person would kill another for personal reasons and justify it by claiming the victim had committed blasphemy, and the matter would be dismissed. This has already happened in the past, where many people have fallen prey to this religious extremism and met their fate before God. Their final judgment will be made by the Almighty. Whether they are forgiven or not is in His hands. Who gave humans the right to decide who goes to heaven or hell? Just two or three days ago, a well-known Pakistani religious scholar and preacher was in Canada for an Islamic event. During his speech, he misspoke and said a few things that were misunderstood by the general public. As a result, fanatical individuals began calling for his death. Think about it: a person who has dedicated his life to serving Islam, who day and night preaches the greatness of monotheism, faith, the Prophet, and the Quran, would you really consider him a blasphemer for a single misunderstood statement? This delusion and poison have been instilled in the minds of people by these overzealous religious zealots. Agreed, the scholar made a mistake while speaking. He recorded an explanation and even issued a formal apology, stating that he considers it an honor to sacrifice his life for Islam, that he can’t even imagine disrespecting the Prophet, and that his words were misinterpreted. Yet, even now, fanatics are ready to kill him the moment he sets foot in Pakistan.


    مذہبی شدت پسندی:

    اس مذہبی شدت پسندی کو بذات خود نہ مذہب درست مانتا ہے نہ ہی قانون. جس طرح پاکستانی قانون اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ کوئی شہری قانون کو ہاتھ میں لے کر اپنی مرضی سے فیصلے جاری کرے. بالکل اسی طرح اسلام بھی اس کی اجازت نہیں دیتا کہ عام آدمی اٹھ کر یہ فیصلے شروع کر دے. کہ کون گستاخ ہے؟ کون واجب القتل ہے؟ کسے سزا دینی ہے؟ اگر ہر شخص کو اس کی اجازت مل جائے تو اس کا نتیجہ یہی ہوگا کہ ایک شخص دوسرے کو اپنے ذاتی مفاد کے لیے قتل کرے گا اور جواب میں کہے گا کہ مقتول نے گستاخی کی تھی، اور معاملہ رفع دفع ہو جائے گا. ماضی میں ایسا ہو بھی چکا ہے. کافی لوگ اس مذہبی شدت پسندی کی بھینٹ چڑھ کر خدا کے حضور جا چکے ہیں. ان کی آخرت کا فیصلہ تو رب نے کرنا ہے. ان کو معاف کرنا یا نہ کرنا تو اس کے اختیار میں ہے. انسان کو کس نے یہ اختیار دیا ہے کہ وہ کسی کے جنتی یا جہنمی ہونے کا فیصلہ کرتا پھرے؟ ابھی حال ہی میں دو تین روز قبل پاکستان کے ایک مشہور عالم دین اور مبلغ اسلام کینیڈا میں تبلیغ دین کے سلسلے میں ایک پروگرام میں گئے ہوئے تھے. وہاں تقریر کرتے ہوئے ان سے سبقت لسانی ہو گئی. چند ایسے الفاظ جو عوامی سمجھ سے باہر تھے، ان کے ادا ہو گئے. بس پھر کیا تھا جنونی لوگ انہیں واجب القتل کہنے لگ پڑے. آپ سوچیں کہ ایک ایسا شخص جس نے اپنی زندگی وقف کر رکھی ہو دین اسلام کی خدمات کے لیے، جو دن رات توحید، ایمان، رسالت اور قرآن کی عظمت بیان کرتا ہو، کیا محض ایک جملے کی تعبیر درست نہ ہونے پر آپ اسے گستاخ تصور کریں گے؟ دراصل یہ خناس اور زہر ہمارے ان جوشیلے مذہبی ٹھیکیداروں نے لوگوں کے ذہن میں بھر رکھا ہے، جس کا اثر نظر آتا رہتا ہے. مانا کہ مفتی صاحب سے بیان کرتے وقت لغزش ہوئی. اس پر انہوں نے وضاحتی بیان ریکارڈ کروایا. مزید برآں انہوں نے دوبارہ معافی نامہ ریکارڈ کروایا. وہ بزبان خود اقرار کر رہے ہیں کہ میں دین اسلام پر جان قربان کرنے کو خوش قسمتی سمجھتا ہوں. میں گستاخی کا تصور بھی نہیں کر سکتا. میری مراد اور مطلب کہنے کا یہ تھا. وغیرہ وغیرہ. لیکن اب بھی جنونی لوگ انہیں پاکستان پہنچتے ہی مار ڈالنے پر تلے ہیں.


    Punishment for Blasphemy:

    Undoubtedly, blasphemy is unacceptable to any person of sound nature. Everyone must respect the feelings, beliefs, and views of others. To my knowledge, no other country, apart from Pakistan, has such clear Islamic provisions in its constitution, for which many lives and sacrifices were given. Now, since the punishment for such acts is already enshrined in the law, the law should be allowed to take its course. Ask any scholar, and they will say that it is the responsibility of a Muslim judge or court to implement the punishment, not the general public. I believe it is necessary to inform and educate people about what constitutes blasphemy and what is a mere slip of the tongue. If we look at the life of our beloved Prophet Muhammad (SAW), we clearly see that even the staunchest hypocrites were not publicly sentenced to death. When it comes to enemies of Islam, we find individuals whose lives were dedicated to mocking and condemning Islamic teachings. When they attacked Islam and insulted the Prophet (SAW), they were given appropriate punishment. But this does not mean that if a devout Muslim who spends day and night in religious duties makes an inappropriate statement by mistake, without any intent of disrespect, you will take it upon yourself to deliver justice. If you do this, or support those who do, then you seriously need to reflect on yourself. For God's sake, do not turn religion into a joke. Think carefully, understand the gravity of the situation, and avoid getting caught up in emotional mobs. What should guide your actions are the true teachings of your religion, not societal pressure or herd mentality.


    گستاخی کی سزا

    بلاشبہ توہین مذہب کسی بھی سلیم الفطرت شخص کے نزدیک قابل قبول نہیں. ہر شخص کو دوسرے کے جذبات، عقائد و نظریات کا احترام کرنا لازم ہے. میری معلومات کے مطابق پاکستان کے علاوہ شاید ہی کوئی ایسا ملک ہو جس کے قانون اور آئین میں واضح طور پر اسلامی شقیں موجود ہوں. جس کو آئین کا حصہ بنوانے کے لیے کتنی قربانیاں اور جانوں کا نذرانہ پیش کیا گیا. اب ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ جب ایک چیز کی سزا قانون میں موجود ہے تو قانون کو اسے پورا کرنے دینا چاہیے. آپ کسی بھی مفتی سے پوچھیں گے تو وہ یہی جواب دے گا کہ مسلمان عدالت یا قاضی کی ذمہ داری ہے کہ سزا کا نفاذ کرے. عام عوام کو یہ اختیار بالکل نہیں ہے. میں سمجھتا ہوں کہ عوام کو یہ بتانے اور سمجھانے کی ضرورت ہے کہ گستاخی کیا ہوتی ہے اور لغزش کیا ہوتی ہے؟ اگر ہم اپنے پیارے نبی حضرت محمد صلّی اللّٰہ علیہ و سلّم کی سیرت مبارکہ کو دیکھیں تو صاف نظر آتا ہے کہ حضور نے پکے منافقین کو بھی علی الاعلان قتل کرنے کا حکم نہیں دیا. جہاں اسلام کے دشمنوں کا تذکرہ آتا ہے تو وہ لوگ نظر آتے ہیں جن کی زندگی کا مقصد ہی اسلامی شعائر کی ہجو اور مذمت کرنا ہوتا تھا. جب وہ اسلام پر حملہ آور ہوتے تھے، نبی اکرم صلّی اللّٰہ علیہ و سلّم کی توہین کرتے تھے، تو ان کی سزا بھی معقولی تھی. لیکن اس سے یہ تو کہیں ثابت نہیں ہوتا کہ ایک مسلمان جو دن رات دین کے کاموں میں لگا ہوا ہو، اگر غلطی سے اس سے کوئی ایسی نامناسب بات سرزد ہو جائے، اس کا ارادہ بالکل توہین کا نہ ہو، کیا تب بھی آپ خدائی خدمتگار بن کر اسے اس کے انجام تک پہنچائیں گے؟؟؟ اگر آپ ایسا کرتے ہیں یا ایسا کرنے والوں کو درست سمجھتے ہیں تو یقیناً آپ کو اپنا محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے. خدارا دین و مذہب کو مذاق نہ بنائیں. سوچیں سمجھیں اور حالات کی نزاکت دیکھیں. جذباتی ٹولوں سے بچ کر رہیں. یہ دین و دنیا دونوں سے نابلد ہوتے ہیں. آپ کے لیے وہ باتیں قابل عمل ہونی چاہیے جو آپ کی حقیقی دینی تعلیمات ہیں. نہ کہ سوسائیٹی کا پریشر اور بھیڑ چال.

      Authors get paid when people like you upvote their post.
      If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE VOILK!