A safari adventure is a beautiful natural environment that provides peace of mind and removes all worries. It is part of a safari park where you can see greenery, trees, flowers, and natural beauty all around. There is always a crowd here, and the main reason is its natural environment.
The safari park or safari adventure is located on University Road, about 20 minutes from my flat. The real beauty of this park is its natural view, and all around you, you will see natural birds, animals, and flowers.
The good thing is that the entry to this park is very reasonable, allowing people from all walks of life to come and enjoy this beauty and natural environment. The entry fee per person is only 50 RS, which is very affordable.
This park is very big, and it has 4 main sections. One section has swings, where people gather, especially on weekends. The second section is the zoo area, where you will see many animals. The third section is the safari adventure, which I brought you to today. The last section is the hill side, where you get a beautiful view of the nearby mountains.
We planned to visit the safari adventure and enjoy tea in the evening. I brought my family here at 3 PM because, at that time, there is no crowd, and it's easy to find a good spot. Otherwise, in the evening, there is usually a big crowd, and it's hard to find a place to sit.
February is considered the best weather in Karachi because the temperature is neither too cold nor too hot. It is pleasant, which makes it enjoyable. People love to go out and visit parks in such weather.
We chose the safari adventure and arrived here with the whole family at 3 PM. As soon as we arrived, we decided to make the kids sleep so they could rest and be fresh for the evening. Believe me, as soon as we arrived, the beautiful views amazed us and removed all our tiredness.
For evening refreshment, we arranged milk tea, biscuits, and snacks. There was also a canteen where we bought cold drinks and ice cream.
I tried to take some great pictures of this place and have shared the best ones with you. The different kinds of trees and flowers are part of the beauty of this place, as you can see in the pictures. Along with that, I’ve shown some other beautiful views that I’m sure you’ll like.
Content in Urdu
سفاری ایڈونچر ایک خوبصورت قدرتی ماحول رکھتا ہے جو دل کو سکون فراہم کرتا ہے اور ساری تھکاوٹ دور کرتا ہے۔ یہ سفاری پارک کا حصہ ہے جہاں ہر طرف سبزہ، درخت، پھول اور قدرتی خوبصورتی ہے۔ یہاں ہمیشہ لوگوں کا رش رہتا ہے اور اس کی اہم وجہ اس کا قدرتی ماحول ہے۔
سفاری پارک یا سفاری ایڈونچر یونیورسٹی روڈ پر ہے اور میرے فلیٹ سے تقریباً 20 منٹ کے فاصلے پر ہے۔ اس پارک کی اصل خوبصورتی اس کا قدرتی منظر ہے اور ہر طرف آپ کو قدرتی پرندے، جانور اور پھول ملیں گے۔
اچھی بات یہ ہے کہ اس پارک میں داخلہ بہت ہی مناسب ہے جو ہر طبقے کے لوگوں کو آنے کی اجازت دیتا ہے، یعنی غریب لوگ بھی اس خوبصورتی اور قدرتی ماحول سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ داخلہ فی شخص صرف 50 روپے ہے جو نہایت ہی مناسب ہے۔
یہ پارک بہت بڑا ہے اور اس کے 4 اہم حصے ہیں، جیسے کہ ایک حصہ مکمل جھولے لگے ہوئے ہیں جہاں پر ویک اینڈز میں لوگوں کا اچھا رش لگتا ہے، دوسرا حصہ زو ایریا ہے جہاں آپ کو بہت سارے جانور نظر آئیں گے، تیسرا حصہ اس کا سفاری ایڈونچر ہے جہاں آج میں آپ کو لے کر آیا ہوں اور آخری حصہ اس کا ہل سائیڈ ہے جو تھوڑے فاصلے پر پہاڑوں کا خوبصورت منظر پیش کرتا ہے۔
ہم نے پروگرام بنایا کہ سفاری ایڈونچر کا دورہ کریں اور وہاں پر شام کا چائے کے مزے لیں۔ میں اپنی فیملی کو دوپہر کے وقت 3 بجے یہاں لایا کیونکہ اُس وقت رش نہیں ہوتا اور آسانی سے اچھی جگہ مل جاتی ہے۔ ورنہ تو شام کے وقت یہاں پر اچھا خاصا رش ہوتا ہے اور بیٹھنے کی جگہ نہیں ملتی۔
فروری کا مہینہ کراچی کا بہترین موسم سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس سیزن میں نہ زیادہ سردی ہوتی ہے نہ زیادہ گرمی۔ موسم بالکل معتدل ہوتا ہے جو حقیقت میں انجوائے کرنے کے قابل ہوتا ہے، اور اکثر ایسے موسم میں لوگ باہر نکلتے ہیں اور پارکوں میں جاتے ہیں۔
ہم نے سفاری ایڈونچر کا انتخاب کیا اور پورے خاندان کے ساتھ یہاں 3 بجے پہنچے۔ جیسے ہی پہنچے ہم نے سوچا کہ بچوں کو سلوا دیا جائے تاکہ ان کی نیند پوری ہو جائے اور شام کا وقت تازہ دم ہو کر انجوائے کریں۔ آپ یقین کریں جیسے ہی ہم پہنچے، یہاں کے خوبصورت مناظر نے ہمیں حیران کن طور پر خوش کر دیا اور جیسے ساری تھکاوٹ دور ہو گئی۔
شام کی ریفریشمنٹ کے لیے ہم نے دودھ پتی چائے، بسکٹس اور اسنیکس کا انتظام کیا۔ ساتھ ہی وہاں ایک کینٹین بھی تھی جہاں سے ہم نے کولڈ ڈرنکس اور آئس کریم بھی خریدی۔
میں نے کوشش کی ہے کہ کچھ بہترین تصاویر اس جگہ کی بناؤں اور ان میں سے بہترین آپ لوگوں سے شیئر کی ہیں۔ یہاں پر مختلف قسم کے درخت اور پھول اس جگہ کی خوبصورتی ہیں اور جیسا کہ آپ کو تصاویر میں دکھایا ہے۔ ساتھ ہی کچھ اور بہترین مناظر بھی دکھائے ہیں جو یقیناً آپ کو پسند آئیں گے۔
I hope you find this post interesting and I hope you will like it. If you like the post, please leave feedback in the comments section so that the next one will be even better. Thank you for sticking with me until the end.
TWITTER TELEGRAM HIVE WHATSAPP DISCORD